جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم محمدسیف انور جپہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان، رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاتی تدبیر کو اپنایا جا رہا ہے،
حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کی جانب سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی فراہم کرنے سے عوام کے جان کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام کا تعاون حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی اور بین المذاہب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، سید مجتبیٰ الحسن گیلانی،قاری عبدالباسط،حافظ عبدالحمید عامر، قاری عمر فاروق کے علاوہ ضلع کے تمام علماء کے ساتھ ساتھ انجمن تاجران جہلم کے عہدیداروں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمدسیف انور جپہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی سیف انورنے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ضلع میں ہمیشہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کے لئے اپنا قردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جہلم میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں علما ء کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس موزی مرض سے بچاؤ کے لئے آگاہی کے ساتھ ساتھ احتیاتی تدبیر اپنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ کرونا سے بچاو، احتیاطی تدابیر اور آگاہی کیلئے دفاتر اور شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سماجی، سیاسی، مذہبی اور دیگر تقریبات معطل کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور نے بتایا ہے کہ تین ہفتوں تک تمام دینی مدارس بند رکھے جائیں گے۔ علما ء کرام نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ حکومتی ہدایات پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں