کرونا وائرس ،ڈپٹی کمشنر کا جہلم کے تمام کالجز کے ہاسٹلز کا تفصیلی دورہ

جہلم (طارق مجید کھوکھر)کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کا جہلم کے تمام کالجز کے ہاسٹلز کا تفصیلی دورہ،تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ایڈیشنل کمشنر جنرل سید نذارت علی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے ہمراہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ،ووکیشنل

انسٹیوٹ، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سول لائن گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ کے ہاسٹلز کا تفصیلی دورہ کیا صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ہاسٹلز میں صفائی کرنے کے علاوہ صاف پانی کی فراہمی کے بارے میں ہدایات جاری کیں انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں تمام سکولوں اور کالجز کے ہاسٹلز کو چیک کیا جائے اور انہیں صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔کیونکہ اگر کرونا وائرس کے ضمن میں کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو ایسے فرد کو اپنی فیملی سے علیحدہ کرکے محفوظ جگہ پر رکھا جائیگا تا کہ یہ موذی بیماری ختم ہو جس کے ضمن میں ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close