گنجوں پر ہمیشہ اعتبار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ۔۔۔ سینئر صحافی حامد میر نےیہ بات کس سے متعلق کہی؟ دلچسپ خبر

لاہور(پی این آئی ) سینئر صحافی حامد میر نے پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کو میچ جتوانے والے آل راونڈر ڈیوڈ ویزے کے بارے میں دلچسپ کمنٹس کر ڈالے-پی ایس ایل پانچویں ایڈیشن میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی کے ساتھ ہوا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو

بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی جانب سے فتح کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا گیا۔لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز کپتان سہیل اختر اور فخر زمان نے کیا۔ پانچ اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر لاہور قلندرز نے بغیر کسی نقصان کے 39 رنز بنائے۔7ویں اوور کی دوسری گیند پر سہیل اختر 21 رن بنا کررن آوٹ ہوگئے اور 50 کے سکور پر زلمی کی پہلی وکٹ گری۔15 اوور کا کھیل مکمل ہونے تک لاہور قلندر نے 1 وکٹ کے نقصان پر 135 رن مکمل کیے۔سولہویں اوور کی پانچویں گیند پر کرس لین 59 رن کی شاندار اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔کارلوس برتھویٹ کی گیند پر یاسر شاہ نے کیچ پکڑا۔ اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر 63 رن کی بہترین اننگز کھیلنے والے فخر زمان وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 158 کے سکور پر گری۔ اٹھارہویں اوور کی دوسری گیند پرمحمد حفیظ 4 گیندوں پر صرف 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسی اوور میں لاہور قلندرز کی بڑی وکٹ گری جب جارح بلے باز بین ڈنک 5 گیندیں کھیلنے کے بعد صرف 7 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بریتھویٹ کی گیند پر بینٹن نے ان کا کیچ لیا۔ اس مرحلے پر مقابلہ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا۔ اننگز کے آخری دو اوورز میں سمت پٹیل اور ڈیوڈ ویزی نے ہدف کی جانب بڑھنا شروع کیا۔ آخری اوور کی پانچویں گیند پر ڈیوڈ ویزی نے چھکا مار کر فتح لاہور قلندرز کے نام کردی۔ڈیوڈ ویزے کی جارحانہ بلے بازی پر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ’’’لمبے بالوں والے ڈیوڈ بھائی آج آپ نے ثابت کر دیا کہ گنجوں پر ہمیشہ اعتبار نہیں کیا جا سکتا ویل ڈن‘‘،یاد رہے کہ46 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔لاہور قلندرز کے فخرزمان اور کرس لین نے نصف سینچری بنائی۔ زلمی کے بالرز میں کارلوس بریتھویٹ سب سے زیادہ کام یاب رہے ، انہوں ںے 28 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ اننگز کے آغاز میں پشاور زلمی کا بیٹنگ مشکلات کا شکار ہوگئی اور پہلا کھلاڑی ایک کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گیا۔اگلے ہی اوور کی تیسری گیند پرسمت پٹیل نے لیونگسٹن کی وکٹ حاصل کی۔ چوتھے اوور کی دوسری گیند پر کامران اکمل 8 گیندوں پر 12 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد شعیب ملک اور حیدر علی نے وکٹ پر قدم جمائے اور بڑی شراکت داری سے ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا۔ 140 کے اسکور پر پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ گری۔ شعیب ملک 43 گیندوں پر 62 رن بنا کر ڈیوڈ ویزی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔155 کے اسکور پر زلمی کی پانچویں وکٹ گری۔ لیوس گریگوری 4 گیندوں پر 8 رن بنا کر شاہین آفریدی کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ حیدر علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 42 گیندوں پر 69 رنز بنا کر دلبر حسین کی گیند پر بین ڈنک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ 169 کے اسکور پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو صرف 1 کے اسکور پر شاہین آفریدی نے بولڈ کردیا۔ کارلوس بریتھویٹ نے 16 اور حسن علی نے 7 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح

20 اوور مکمل ہونے پر پشاور زلمی نے 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک اور حیدر علی نے نصف سینچری بنائی۔ لاہور قلندر کے بالرز شاہین آفریدی نے 3 اور سمت پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دلبر حسین اور ڈیوڈ ویزی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close