جہلم، سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

جہلم(طارق مجید کھوکھر)حکومت کے ناروا سلوک کے خلاف سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن جہلم کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری،حکومت تمام ملازمین کو سپریم کورٹ آف پاکستان فیصلے کے مطابق بیس فیصد الاؤنسز کے احکامات جاری کرے تفصیلات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جہلم میں تمام مرکزی و

صوبائی ملازمین نے حکومت کے ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال کی اس موقع پر صدر سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن چوہدری صغیر احمد نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ کے تمام ملازمین کو بیس فیصد الاؤنس 2013ء سے لے رہے تھے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلہ میں تمام فیڈرل محکموں میں تمام ملازمین کو بیس فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا حکم جاری کیا تھا جس پر تاحال عمل نہ ہوا ہے جبکہ وفاقی حکومت کچھ محکموں کو تین گنا تنخواہ کے برابر الاؤنس دے رہی ہے جس میں عدلیہ،نیب اور ایف بی آر جیسے محکمے شامل ہیں لیکن ہمیں ان سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ہمارے مطالبات سرپم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پورے نہیں ہوتے انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام محکموں کے مابین تفریق ختم کرکے تمام ملازمین کو ایک جیسی تنخواہیں دی جائیں تا کہ آپ کا تمام دفتری سسٹم بحال ہو کر عوام کی خدمت کر سکے۔اس موقع پر پنجاب گورنمنٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صدر محمود احمد صابری نے تمام ملازمین کے ساتھ ان کے مطالبات کو منوانے کے لیے اظہار یکجہتی کیا اور صوبائی ملازمین بھی ہڑتال میں حصہ لیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close