جہلم (بیورو رپورٹ) ہمیں قانون کی حکمرانی پر یقین ہے لیکن بے بنیاد مقدمات اور دباؤ کو کسی صورت بھی قبول نہیں کرینگے جبکہ نیب کا غلط طریقہ کار قانون اور اصولوں کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار جہلم کے صحافیوں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں اور ڈسٹرکٹ بار وکلاء نے آج نیب کی طرف سے میر شکیل الرحمان
کو بلاوجہ گرفتار کرنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پاکستان ٹریڈرز الائنس کے صدر طارق مجید کھوکھر،جنرل سیکرٹری شان الحق،جوائنٹ سیکرٹری زبیر خان،صدر ڈسٹرکٹ بار رانا اورنگزیب،چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ جات کے صدر صوفی سرفراز احمد نے مذمتی جلوس کی قیادت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حیران کن بات یہ ہے کہ محکمہ نیب کے اصول اور قانون کدھر ہے کہ 34 سال قبل میر شکیل الرحمان نے زمین لی اور آج نیب کو پتہ چلا کہ اس میں حکومت سے مفاد سے لیا گیا ہے جبکہ میرشکیل الرحمان کو عدالتوں سے ریلیف مل چکا ہے اور صحافت کو دبانے کے لیے ایک نام نہاد اور بے بنیاد شکایت پر ان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیاگیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتےہیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نیب اپنا رول کس طرح ادا کر سکتی ہے کیونکہ میر شکیل الرحمان دو دفعہ نیب کے پاس پیش ہوئے ہیں اگر انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہوتا تو وہ اس طرح نیب کے پاس پیش نہ ہوتے نیب نے ان کو جھوٹے اور من گھڑت الزامات میں گرفتار کیا ہے چونکہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اس طرح وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میر شکیل الرحمان اپنے والد محترم میر خلیل الرحمان کے مشن کو لیکر چل رہے ہیں اور آج جنگ گروپ اور جیو دنیا میں پہلے نمبر پر صحافت کا علمبرار ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ معاملات کو آگے بڑھانے کی بجائے حقائق کو سامنے رکھ کر کارروائی کرے انہوں نے کہاکہ میر شکیل الرحمان کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر نیب اس میں براہ راست فریق بن گیا ہے۔جس کا اثرات بہت برے ہونگے کیونکہ جب بھی کسی حکومت نے میڈیا کو نشانہ بنایا تو نقصان حکومتوں کو ہوا۔اس لیے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرکے عدالتوں کے فیصلے کی توہین کی گئی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں