اسلام آباد آنے سے انکار کی خبریں بے بنیاد قرار، ایران کی واضح تردید

پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں پر ایران کی جانب سے کھل کر اظہارِ تشکر کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر جاری کردہ بیان میں واضح طور پر کہا کہ ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات میں شرکت سے کبھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے ایرانی انکار کے حوالے سے مغربی میڈیا کی من گھڑت خبروں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ امریکی میڈیا ایران کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔ ایران کا موقف دوٹوک ہے اور اس کی اصل توجہ غیر قانونی مسلط کردہ جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے پر مرکوز ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کی شرائط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا اور انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں “پاکستان زندہ باد” کا پیغام بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close