وزیراعظم نے عوام کو جلد ریلیف دینے کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے بلکہ جلد سے جلد ریلیف کو یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی حالیہ کشیدگی کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ریلیف کی رقم پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے حامل افراد کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک موثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں اور ویگنوں، اور گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کر دی گئی ہے

۔وزیراعظم نے کہا کہ کوشاں ہیں کہ معاشی طور پر کمزور طبقے پر ریلیف کی فراہمی جلد سے جلد ممکن ہو، مشکل وقت میں اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کے کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کریں گے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت کے عوام کو ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں،

اجلاس کو عوامی ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طلحہ برکی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close