ایران کے دارالحکومت تہران میں شدید دھماکوں کے بعد مشرقی حصوں میں فضائی دفاعی نظام فوری طور پر متحرک کر دیا گیا۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق خرم آباد میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کے باعث ایک بچہ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ خرم آباد میں جانی و مالی نقصان کی حتمی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکیں۔
اسی دوران شمال مغربی شہر ارومیہ میں بھی فضائی حملہ کیا گیا، جہاں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ارومیہ میں زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاہم وہاں ہونے والے حملے میں زخمیوں کی درست تعداد تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






