چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عیدالفطر فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ منائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کرم میں نماز عید ادا کی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر انہوں نے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور دفاع وطن کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آرمی چیف نے جوانوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن غضب للحق میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے اور سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں موجود پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور افغان سرزمین کسی بھی دشمن عنصر کے استعمال کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






