فضائی کارروائیوں کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ

واشنگٹن۔۔ ایران کے خلاف جاری فضائی کارروائیوں کے دوران امریکا کا ایک فوجی طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی KC-135 ری فیولنگ طیارے کے نقصان سے آگاہ ہے۔ سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں دو طیارے شامل تھے، جن میں سے ایک مغربی عراق میں گر گیا، جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ واقعہ دشمن کی فائرنگ یا فرینڈلی فائر کا نتیجہ نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close