ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے حوالے سے آج کسی خاص پیشرفت کی توقع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن کا محور پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے میں کسی بڑے بریک تھرو کا امکان موجود ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس کے بعد بھارت کے خلاف کھیلنے یا نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے آج یعنی 9 فروری تک فیصلہ کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں اور حتمی فیصلہ ممکنہ طور پر 12 فروری کو ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے ساتھ آئی سی سی کے ناروا سلوک کے بعد پی سی بی نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے ساتھ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close