موڈیز کی جانب سے پاکستان کا بینکنگ سسٹم مثبت سے مستحکم قرار

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا آؤٹ لک مثبت سے تبدیل ہو کر مستحکم ہو گیا ہے، جبکہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مجموعی طور پر بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلے 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہنے کا امکان ہے، تاہم پاکستان کے بینکوں کی کریڈٹ پروفائل پر دباؤ بدستور موجود ہے۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان میں 2026 کے لیے حقیقی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ پاکستانی بینکنگ شعبے کا آپریٹنگ ماحول بتدریج بحال ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close