علی امین گنڈاپور کیلئے عدالت سے بری خبر

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

کیس میں شامل دوسرا ملزم عدالت میں موجود تھا، لیکن علی امین گنڈا پور پیش نہ ہونے کی وجہ سے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close