انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، تفصیلات جانئے

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان 4 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ حلقے میں پولنگ 25 جنوری کو ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آغاز 10 دسمبر سے کیا جائے گا۔ کاغذاتِ نامزدگی کی اشاعت 13 دسمبر کو اور جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

امیدوار 22 دسمبر تک اپیلیں جمع کرا سکیں گے اور اپیلوں پر فیصلے 29 دسمبر تک سنائے جائیں گے۔ نظر ثانی شدہ فہرست 30 دسمبر کو جاری ہوگی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہوگی۔ انتخابی نشانات 1 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ نشست محمود قادر کے رکنِ قومی اسمبلی بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کے سی ای او کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close