سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے تیرہ صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدر مملکت کو بھیجا، جس میں انہوں نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان پر سنگین حملہ قرار دیا۔
اپنے استعفے میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ “ستائیسویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ترمیم عدلیہ کو حکومت کے ماتحت بنا دیتی ہے اور ہماری آئینی جمہوریت کی روح پر کاری ضرب لگاتی ہے”۔
یہ دونوں ججز ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اس سے قبل چیف جسٹس کو ترمیم کے بارے میں دو خطوط بھی لکھے تھے۔ ان استعفوں کو عدلیہ میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






