عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس میں نیا موڑ، عطا تارڑ کی عدالت میں پیشی

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت سیشن عدالت میں ہوئی، جہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ گواہی کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے سینئر وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ ان کی غیر حاضری پر معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ گواہی آج ریکارڈ نہ کی جائے بلکہ کل کے لیے تاریخ مقرر کی جائے، کیونکہ عمران خان کے سینئر وکیل کل پیش ہوں گے۔ شہباز شریف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کے وکیل نے کل ہی انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ آج پیش ہوں گے، لیکن آج معلوم ہوا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیا کہ عطا تارڑ کی گواہی آج ہی ریکارڈ کی جائے، تاہم ان پر جرح بعد میں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close