راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا، جس کے بعد مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے مؤخر کر دی گئی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی موجود تھے۔ عدالت نے سماعت سے قبل وکلا صفائی کو جیل ٹرائل بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا اور عمران خان کو تین بار پیغام بھجوایا کہ وہ پیش ہوں۔ تاہم جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت میں نہیں آسکتے۔
اس دوران پراسیکیوشن ٹیم اور عمران خان کے وکلا ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک انتظار کرتے رہے۔ بعد ازاں جج نے مزید کارروائی کے بغیر سماعت کو 20 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ کیا عمران خان کا “طبیعت خراب” ہونا محض اتفاق ہے یا کسی بڑی حکمتِ عملی کا حصہ؟ اگلی سماعت میں اس سوال کا جواب سامنے آسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






