حکومت اور جے یو آئی کے اختلافات کے حوالے سے اہم اعلان

جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور جے یو آئی کے درمیان تمام اختلافات دور ہوگئے۔

کامران مرتضیٰ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا 26ویں ترمیم کی روشنی میں من و عن نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر آئندہ بدھ کو نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے سے یہ معاملہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔

کامران مرتضیٰ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ علامہ طاہر اشرفی کے مطالبات کا کیا ہوگا؟ تو سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ یہ طے ہو گیا ہے کچھ عرصے بعد اس ایکٹ میں ایک اور ترمیم آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی ترمیم میں وزارت تعلیم یا سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ میں رجسٹریشن مدارس کی صوابدید ہوگی، اس اقدام سے مدارس کے تمام دھڑوں کے مطالبات پورے ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close