پی ٹی آئی کے آج لاہور میں ہونے والے جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی قیادت اور انتظامیہ کو غیر ضروری گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی یقین دہانی کے بعد راستوں کی رکاوٹوں کو دور کیے جانے کا امکان ہے۔علی امین گنڈاپور نے جلسے میں پارلیمانی انداز اور شائستگی سے پیغام ورکرز تک پہنچانے کاوعدہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے تقریر سے متعلق سینئر قیادت سے بھی مشاورت کی۔علی امین گنڈاپور کے وعدے کے بعد وفاقی اور صوبائی ادارے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، انہوں نے خیبر پختون خوا سے ورکرز ساتھ نہ لانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں