فضل الرحمان سے صدر زرداری کی ملاقات، اہم فیصلے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کرلیا۔

صدر مملکت اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں فضل الرحمان نے اُن کا استقبال کیا۔اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، اسلم غوری اور انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اس دوران سیاسی قائدین نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ ہفتے کی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق تحفے میں پیش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close