رؤف حسن پر حملے کے بعد عمران خان نے کارکنوں کے نام پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے مکروہ ہتھکنڈوں اور پُرتشدد کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہ ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے اپنے دفتر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے ایسی کارروائیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔رؤف حسن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شرپسند قوم کے سامنے مزید بےنقاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر جی سیون مرکز اسلام آباد میں خواجہ سراؤں نے بلیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ان کا چہرہ زخمی ہو گیا تھا۔۔۔۔

close