پیپلز پارٹی اعلیٰ قیادت اجلاس، دھکے دے کر کس کو باہر نکال دیا؟

حیدرآباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی اعلیٰ قیادت اجلاس، دھکے دے کر کس کو باہر نکال دیا؟ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں ایم این اےمخدوم جمیل الزماں کے کوآرڈینیٹر ممتاز شاہ کو ہرزہ سرائی کرنے پر دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا۔حیدرآباد بائی پاس کے قریب پی پی کارکنوں کا اجلاس بد نظمی کا شکار رہا، خلاف توقع صورتحال اس وقت گھمبیر ہوگئی جب مختلف علاقائی رہنماؤں اور کارکنوں نے پی پی قیادت کے خلاف شکایات کا ڈھیر لگادیا۔

جیالے کارکن ممتاز شاہ نے پارٹی صدر کے خلاف ڈائس کے سامنے آکر احتجاج کیا جس کے بعد انہیں پولیس کے ذریعے دھکے دے کر پنڈال سے نکال دیا گیا ۔ دوسری جانب اجلاس کے دوران چند پولیس اہلکاروں نے بھی وزیراعلیٰ کے سامنے نوکری کی بحالی کے لیے احتجاج کیا ۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتجاجی بدمزگی پر دوٹوک انداز میں ہدایت کی کہ آج کے بعد احتجاج کرنے والوں کا کوئی کام نہیں کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close