غریب رل گئے، نان روٹی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ واپس

اسلام آباد(پی این آئی)غریب رل گئے، نان روٹی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ واپس۔۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 16 روپے روٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔عدالت نےضلعی انتظامیہ کا نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔واضح رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر نے ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن چیلنج کر رکھا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close