ووٹ کی حفاظت کیسے کریں؟ بانی پی ٹی آئی کا پیغام آ گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی کو روکیں، ووٹ کی حفاظت کریں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ بڑا قیمتی ووٹ ہے، وکلاء نکلیں اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، کل آتش بازی کا انار چلانے کی ایف آئی آر کاٹ دی، مجھ پر اور میری بہن پر 6، 6 مقدمات بنا دیے گئے۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ ہیں۔واضح رہے کہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ بھی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پہنچے تھے۔عدالت نے ملزمان کی آج تک کی ضمانتیں منظور کر رکھی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close