پاکستان میں اہم ترین ذمہ داری کے لیے شیر افضل مروت کا نام سامنے آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں اہم ترین ذمہ داری کے لیے شیر افضل مروت کا نام سامنے آ گیا۔۔۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کےلیے شیر افضل مروت کا نام سامنے آگیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کےلیے شیر افضل مروت کا نام دے دیا۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عددی اعتبار سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران زیادہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل کوچیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے،

قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام اسپیکرکو دیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close