اسرائیل بوکھلا گیا، ایرانی حملے کے بعد ہمسایہ ملک پر بمباری کر دی

بیروت (پی این آئی) اسرائیل بوکھلا گیا، ایرانی حملے کے بعد ہمسایہ ملک پر بمباری کر دی۔۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بمباری کی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ مخالفین کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آئیں گے۔۔۔۔

دوسری جانب اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔۔۔۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شام اور اردن پر کچھ ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔۔۔۔ اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 کے قریب ڈرونز داغے تھے۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نہتے فلسطینی عوام کے خلاف بمباری کرنے والے اسرائیلی لڑاکا طیارے ایران کے حملے کے بعد غزہ سے واپس اسرائیل روانہ ہوگئے ہیں۔۔۔ اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ غزہ جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ میں موجود نہیں ہیں۔۔۔
دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے درجنوں ڈرون اور میزائل لانچ کرکے اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
عالمی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اردن کے جیٹ طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔۔۔ ایران کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیلی حمایت میں جوابی حملوں پرنظر ہے، اردن ہمارا اگلا ہدف ہوسکتا ہے۔۔۔ اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی حمایت نہ کرے اور ایران کے مفادات کو بھی نقصان نہ پہنچائے۔۔۔
عالمی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور اردن ایرانی حملے کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں آ گئے ہیں۔۔۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے ڈرونز اور کروز میزائلز کے حملے کے بعد امریکا اور اردن نے اسرائیل جانے والے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں۔۔۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والے درجنوں ایرانی ڈرونز کو تباہ کردیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے اردن سرحد کے قریب متعدد ایرانی ڈرونز مار گرائے۔۔۔ دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق اردن کے جیٹ طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔۔۔
عالمی میڈیا رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے اور 200 کے قریب ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیئے ہیں، ایرانی جواب میں امریکا اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔۔۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔۔۔ اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا،اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔۔۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے 200 ڈورنز اسرائیلی علاقوں تک پہنچے، ایرانی ڈرونز سے جنوبی اسرائیل میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔۔۔

close