سانحہ 9 مئی، آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کر دی، کون کون شامل؟

اسلام آباد(پی این آئی)سانحہ 9 مئی، آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کر دی، کون کون شامل؟نو مئی کے واقعات میں ملوث فوجی عدالتوں سے ایک سال تک سزا پانے والے 20 افراد کو رہا کر دیا گیا۔اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے ایک فہرست سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، دیر اور مردان سے گرفتار 20 افراد کو ایک ایک سال کی سزا سنائی گئی تھی، جن کی باقی ماندہ سزا آرمی چیف نے آرمی ایکٹ کے تحت معاف کردی ہے۔ گرفتار 20 افراد کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عیدالفطر سے پہلے رہا کر دیا گیا۔

فہرست کے مطابق رہا کیے گئے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد ہیں جبکہ لاہور سے تین، گوجرانوالہ سے پانچ، دیر سے تین جبکہ مردان سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کو ایک، ایک سال کی سزا سنائی گئی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close