اسلام آباد(پی این آئی)چھ ججوں کا خط، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا ۔عدالتِ عظمیٰ نے پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر موجود تمام ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دے دیا۔بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ 6 ججز کے خط کے معاملے کی سماعت بدھ 3 اپریل کو کرے گا۔بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں