اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان اور جیل سپرنٹینڈنٹ کے درمیان معاملات طے پا گئے۔۔۔۔بانی پی ٹی آئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے ہوگئے، دونوں نے ایس او پیز پر دستخط کر دیے۔جیل ملاقاتوں کے لیے بانی پی ٹی آئی نے تین فوکل پرسن مقرر کردیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔جیل ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن دو نام دے گا، ہفتے میں دو روز ملاقات ہو گی، منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور جمعرات کو وکلاء اور ودیگر کی ملاقات ہوا کرے گی۔
عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں