شہباز شریف کی جگہ کون وزیراعظم بن گیا؟

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے ولاگر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔۔۔وزیراعظم ہاؤس آمد سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر ن لیگی وزرا نے شیراز کا استقبال کیا۔۔۔۔شیراز آج جب وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو شہباز شریف نے انہیں ملاقات کے دوران وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیا جس پر شیراز کا کہنا تھا کہ آج میں وزیراعظم بن گیا ہوں۔۔۔۔۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے شیراز سے پوچھا کہ میرا نام کیا ہے جس پر شیراز نے کہا ۔۔۔۔شہباز شریف انکل۔۔۔۔۔

شیراز کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم صاحب بہت اچھے ہیں، انہوں نے ہمارے گاؤں میں سکول اور ہسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close