وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی نشست چھوڑ دی

پشاور(پی این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےاپنی نشست چھوڑ دی۔۔۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو؟علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ فیصل امین اب الیکشن لڑ کرایم این اے بنے گا، انہیں پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close