وفاقی وزرا کیلئے وزارتوں کے قلمدانوں کا اعلان کر دیا گیا، وزیر داخلہ کس کو بنا دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) حلف اٹھانے والے وزراء کے لیے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا۔

اعلان کے مطابق خواجہ آصف کے پاس دفاع ,ایوی ایشن اور دفاعی پیداوار کی وزارتیں ہوں گی، اسحاق ڈار ملک کے وزیر خارجہ ہوں گے، احسن اقبال کے منصوبہ بندی اور ترقی کا قلمدان ہوگا، علیم خان وزیر نجکاری ، جام کمال وزیر تجارت ہوں گے. اویس احمد خان لغاری کے پاس ریلوے کا قلمدان ہوگا۔عطا تارڑ اطلاعات و نشریات کی وزارت سنبھالیں گے۔ رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار ہوں گے۔ قیصر احمد شیخ میری ٹائمز افیئرز کی وزارت تفویض کی گئی ہے اور محمد اورنگزیب کو خزانہ اور ریونیو کا چارج دیا گیا۔ اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ کا قلمدان احمد چیمہ کے پاس ہوگا، محسن نقوی وزیر داخلہ اور انسداد منشیات ہوں گے۔ اعظم نذیر تارڑ کو قانون اور مذہبی امور کا قلمدان دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close