مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون ایم این اے بن گئی

اسلام آباد(پی این آئی)نامعلوم خاتون جے یو آئی کے کوٹے میں قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہو گئی ہے۔۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کی مخصوص نشست پرکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔ صدف احسان نامی خاتون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے جاری کیا جس کا نمبر ایف 6 آف 2024 ہے۔۔۔ اس حوالے سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےنوٹیفکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنےکی درخواست دی ہے۔۔۔

الیکشن کمیشن کو دی جانے والی مولانا فضل الرحمان کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ صدف احسان نہ پارٹی رکن ہیں اور نہ یہ نام ہماری فہرست میں ہے، صدف احسان کا نوٹیفکیشن منسوخ کرکے حنا بی بی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close