سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا۔ تاہم مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری ہوگا۔ حرمین شریفین میں نماز تراویح آج عشا کی نماز کے بعد پڑھائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں