راولپنڈی (پی این آئی) این اے 53 راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ۔۔۔۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات پر سماعت کے دوران گزشتہ روز اجمل صابر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کی پلاننگ کی گئی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ۔۔۔۔۔ گواہوں کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایماء پر کی گئی۔۔۔۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں