بلاول، شہباز مقابلہ جعلی قرار دے دیا گیا

ڈیرہ اللہ یار (پی این آئی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلاول اور شہبازشریف نے جعلی مقابلے کا ماحول بنایا ہوا ہے، یہ کہتے ہیں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے لیکن یہ شیر نہیں بلی ہے۔۔۔۔۔ڈیرہ الہ یار میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے سوال کیا کہ جب آپ تین بار وزیراعظم بن کر کچھ نہیں کرسکے تو اب پاکستان کو کیا بنائیں گے؟۔۔۔۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی انقلاب لانا چاہتی ہے اور اصل تبدیلی لانا چاہتی ہے، اب دو پاکستان نہیں ایک پاکستان بنے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close