پاک ایران تناؤ کی صورتِحال کے بعد اچھی خبریں آنے لگیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاک ایران تناؤ کی صورتِحال کے بعد اچھی خبریں آنے لگیں۔۔۔۔۔۔تناؤ کی صورتِ حال کے بعد پاک ایران مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کچھ مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب رسول موسوی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی!۔ان کا ایرانی منصب سے کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔ان کے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنما اور اعلیٰ حکام جانتے ہیں کہ حالیہ تناؤ کا فائدہ دشمنوں اور دہشت گردوں کو ہو گا۔ایرانی سفارت کار سید رسول موسوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج مسلم دنیا کا اہم مسئلہ غزہ میں صہیونیوں کے جرائم بند کرنا ہے۔

close