نیب نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی

 

سوات(پی این آئی )قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی۔
نیب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کےخلاف نئی انکوائری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے نیب نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔مراد سعید مفرور اور کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔
واضح رہےکہ عام انتخابات کے لیے مراد سعید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے مسترد کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close