سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے بینک بیلنس میں ہوش ربا اضافہ، تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد( پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختوںخوا محمود خان کے اثاثوں کی مالیت میں کمی تاہم بینک بیلنس میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے اثاثوں کی مالیت میں گزشتہ 5 سال کے دوران ہوش ربا کمی واقع ہوئی۔

سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت میں 17 کروڑ روپے کی کمی ہوئی جس کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ محمود خان کے 2018 کے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی مالیت 2 ارب 52 کروڑ روپے تھی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 میں محمود خان کے اثاثوں کی مالیت کمی کے بعد 2 ارب 35 کروڑ 55 لاکھ ہو گئی۔ محمود خان کے اثاثوں میں 150 کمرشل دکانیں،87 کنال زمین اور 7 کروڑ کی نقدی اور بینک بیلنس شامل ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے نقدی اور بینک بیلنس میں گزشتہ 5 سال میں تقریباً 4 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا تاہم اس دوران ان کے پاس موجود جائیدادوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ محمود خان کی اہلیہ کے پاس 35 تولہ سونا ہے۔

مالی سال 2018 میں محمود خان کے پاس 4 کروڑ 20 لاکھ کا بینک بیلنس تھا اور محمود خان کی 2017 کی امدنی 23 لاکھ 47 ہزار جبکہ 2023 میں ساڑھے 14 لاکھ روپے ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 2017 میں ایک ہزار 225 روپے جبکہ اس سال ساڑھے 46 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ ان کی ذاتی کوئی گاڑی نہیں اور 22 لاکھ روپے کا فرنیچر موجود ہے جبکہ رواں مالی سال میں 8 کنال کا ساڑھے 3 کروڑ مالیت کا گھر زیرتعمیر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close