الیکشن کمیشن نے الیکشن نتائج سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کیلئے 17نکاتی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ،پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ نشر نہیں کیا جائیگا۔

نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائیگا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں جنھیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے۔ ترجمان کے مطابق قومی میڈیا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری اور سیکورٹی کیخلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا،ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و امان کی صورت حال کو خطرہ ہو کو نشر نہیں کیا جائیگا،کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہو گا جو کسی امیداوار، سیاسی جماعت پر صنف، مذہب، برادری کی بنیاد پر ذاتی حملہ ہو، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی، ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close