اعظم سواتی نے نواز شریف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے مقابلے میں حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، اسی وجہ سے انتخابی امیدوارں نے بھاگ دوڑ تیز کردی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان ریلی کی صورت میں اعظم سواتی کے کاغذات جمع کرانے ریٹرنگ آفیسر کے پاس پہنچے اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عامر خان نے اعظم سواتی کے کاغذات جمع کرائے۔
کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعظم خان سواتی اسی مٹی سے ہیں، نواز شریف سے زبردست مقابلہ ہوگا۔
دوسری جانب لیگی رہنما بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف لاہور اور مانسہرہ سے الیکشن لڑیں گے۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سات سال سزا کاٹی، عدالتوں نے انہیں بری کیا، لیول پلیئنگ فیلڈ کو آج کے حالات سے نہ ملایا جائے۔
لیگی رہنما مریم نواز نے بھی پی پی 80 شاہ پور سرگودھا سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی این اے 78 کے لئے جمع کروائے ہیں۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ لیول پلئینگ فیلڈ کو آگ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو خود لگائی، ان کا خیال تھا پلیئنگ فیلڈ ان کی جاگیر ہے۔

close