ن لیگ نے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو حلف کا پابند بنا دیا، حلف کا متن کیا ہے؟

لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو ٹکٹ کے حوالے سے پارٹی کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے کا بھی پابند کر دیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی تھی جس کے ساتھ ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کرانے کا پابند بھی کیا ہے ۔

ہدایت کی گئی ہر امیدوار کو تحریری حلف نامی دینا ہوگا کہ وہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے گا ۔ہر امیدوار کو 22 دسمبر تک ضلعی صدر کے پاس حلف نامہ جمع کرانا لازم ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close