عمران خان کس کس شہر سے الیکشن لڑیں گے؟ نام سامنے آ گئے

اسلام آباد(پی این آئی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تین حلقوں ،لاہور ،میانوالی اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کر دیں، امیدواروں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس موقع چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم آٹھ فروری کو ہر صورت میں الیکشن چاہتے ہیں، انشاءاللہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ جلد ہوجائے گا۔قبل ازیں، اڈیالہ جیل آمد پر بیرسٹر گوہر سے صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان بار کونسل کی الیکشن کمشنر کو ہٹانے کی تجویز پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پولیٹیکل اسٹیج ہے ہم چاہ رہے ہیں الیکشن ہوں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایسا کوئی اقدام نہ ہو جس سے الیکشن میں تاخیر ہو، میں کہتا ہوں ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close