گجرات (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اور ایم پی اے چوہدری ارشد نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔
سید فیض الحسن شاہ این اے 70 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری ارشد پی پی 34 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کامیاب قرار پائے تھے۔
این اے 70 میں پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور ن لیگ کے جعفر اقبال کو شکست دینے والے سید فیض الحسن شاہ نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ذمہ داران کو سزا ملنی چاہیئے۔
چوہدری ارشد نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں