عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد ہو گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں ممبرالیکشن کمیشن نثار درانی نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔
الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے توہین الیکشن کمیشن کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close