نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا اور نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ 100 بار کہہ چکا ہوں میں الیکشن نہیں لڑرہا جب کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک میٹنگ کی وجہ سے 14 سال سے نیب عدالت میں کھڑےہیں، کیا آج کے نیب چیئرمین کویہ باتیں نہیں معلوم کہ کیس کیسے بنے، 14 سال معمولی عرصہ نہیں ہوتاکہ تب جاکر انصاف ملے، 15 سال بعد سب کہتے ہیں انصاف مل گیا لیکن اس بے انصافی کا جواب کون دےگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ظلم و ناانصافی کا جواب کون دےگا، عدالت رات کوکھل رہی ہے لیکن نیب جو کررہا ہے اس کا پتا نہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر کہہ رہا ہے تو انتخابات ہوں گے جب کہ 100 بار کہہ چکا ہوں میں الیکشن نہیں لڑرہا، نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی تھی، آج بھی وہی حالات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close