صبح سویرے دہشت گردوں کے 2 حملے، خیبر میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید 7 زخمی

پشاور (پی این آئی) دہشتگردوں کے حملوں میں خیبرپختونخوا میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے باڑہ کے نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران دہشتگردوں نے دستی بم سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال انتظامیہ کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے7 زخمی اہلکار ایچ ایم سی لائےگے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے،

زخمیوں کو نیروسرجری، سرجیکل اور آرتھو پیڈک وارڈز میں داخل کیا گیا۔۔۔۔

close