پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتار

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلا ت کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وکلا سے خطاب کیا اور میڈیا سے بھی گفتگو کی۔لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر انہیں جی پی او چوک سے حراست میں لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close