عمران خان کی 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور

اسلام آباد (پی این آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج پیر کی صبح اسلام آباد میںانسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کیں۔۔۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف، خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹرراجہ نوید نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی،

پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔۔۔اس موقع پرجج نے استفسار کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی اور عمران خان موقع پر موجود تھے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے۔۔۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کہا عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں