اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ میں سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت صدیقی کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 14 دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہوں گے۔جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں